ابنا: بریگيڈیر جنرل احمد وحیدی نے آج یوم مسلح افواج کے موقع پربانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رح کے مزار میں منقعدہ تقریب میں کہا کہ تیزترین کروز میزائل ظفر عنقریب مسلح افواج کے حوالے کئےجائيں گے جو دیگر میزائیلوں کےساتھ ایران کی اینٹی ایرکرافٹ توانائيوں میں اضافہ کریں گے۔ وزیردفاع نے کہا کہ مسلح افواج اور سپاہ کو بڑے تعداد میں ایسے فوجی ہتھیار دئے گئےہیں جو فضا سے دشمن کے ٹینک تباہ کرنے کی توانائي رکھتےہیں۔ انہوں نے علاقے کے حالات اور ایران کے خلاف صیہونی اور سامراجی ملکوں کے موقف کی طرف اشارہ کرتےہوے کہا کہ صیہونی حکومت نے جہاں وہ مداخلت کرسکتی تھی کی ہے اور اپنے ان اقدامات کو چھپانے کےلئے ایران پر الزامات لگارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج کے پریڈ کا پیغام اپنی طاقت کی نمائش اور علاقائي ممالک کے لئے صلح او دوستی ہے ، انہوں نے کہا کہ اس پریڈ سے یہ بھی ظاہرہوتا ہےکہ ایران ہر طرح کے چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے اور اگر دشمن ایران کے خلاف کسی طرح کا خطرہ پیدا کرنے کی کوشش کرے گا تو اسے شدید جواب ملے گا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110